معجم صغیر للطبرانی - حدیث 416

كِتَابُ الزَّكَوٰةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي يُوسُفَ الْخَلَّالُ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَشْهَبُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَانِعُ الزَّكَاةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي النَّارِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ اللَّيْثِ إِلَّا أَشْهَبُ الْفَقِيهُ تَفَرَّدَ بِهِ بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 416

زكوٰۃ کا بیان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’زکوہ روکنے والا آدمی قیامت کے دن آگ میں ہو گا۔‘‘
تشریح : (۱) جس کے پاس نصاب کو پہنچنے والا مال ہو تو اس کے لیے اس سے زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہے۔ (۲) مانعین زکوٰۃ کے ساتھ جہاد و قتال جائز ہے۔ (دیکھیے، بخاری و مسلم کتاب الایمان) (۳) زکوٰۃ نہ دینے والے کے ساتھ اسلامی اخوت قائم نہیں ہو سکتی۔ (دیکھئے سورۃ التوبہ آیت: ۱۰) (۴) زکوٰۃ روکنے والے کا اخروی انجام جہنم کی آگ ہے۔
تخریج : صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۷۶۲ قال الشیخ الالباني صحیح۔ صحیح الجامع، رقم : ۵۷۰۷۔ فیض القدیر: ۵؍۵۰۵۔ (۱) جس کے پاس نصاب کو پہنچنے والا مال ہو تو اس کے لیے اس سے زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہے۔ (۲) مانعین زکوٰۃ کے ساتھ جہاد و قتال جائز ہے۔ (دیکھیے، بخاری و مسلم کتاب الایمان) (۳) زکوٰۃ نہ دینے والے کے ساتھ اسلامی اخوت قائم نہیں ہو سکتی۔ (دیکھئے سورۃ التوبہ آیت: ۱۰) (۴) زکوٰۃ روکنے والے کا اخروی انجام جہنم کی آگ ہے۔