معجم صغیر للطبرانی - حدیث 388

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الرَّجَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ طَعَامٌ يَأْكُلُ مِنْهُ فَقَالَ: ((ادْنُوا فَكُلُوا مِنْ هَذَا الطَّعَامِ)) فَقُلْنَا: إِنَّا صِيَامٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ: ((هَلْ صُمْتُمْ أَمْسِ؟)) قُلْنَا: لَا، قَالَ: ((فَهَلْ تُرِيدُونَ أَنْ تَصُومُوا غَدًا؟)) فَقُلْنَا: لَا، قَالَ: ((فَادْنُوا فَكُلُوا مِنْ هَذَا الطَّعَامِ؛ فَإِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لَا يُصَامُ وَحْدَهُ)) لَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 388

روزوں كا بيان باب سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمعہ کے دن گئے اور آپ کے سامنے کھانا تھا جس سے آپ کھا رہے تھے تو آپ نے فرمایا: ’’قریب ہو جاؤ او ر کھانا کھاؤ‘‘ ہم نے کہا ہمارا روزہ ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !آپ نے فرمایا: ’’تم نے کل بھی روزہ رکھا ہے؟‘‘ ہم نے کہا نہیں فرمایا: ’’کیا تم کل کا روزہ بھی رکھنا چاہتے ہو؟ ہم نے کہا نہیں فرمایا: ’’پھر قریب ہو کر یہ کھانا کھاؤ کیونکہ صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنا درست نہیں۔‘‘
تشریح : اس میں عبداللہ بن سعید بن ابو سعید المقبریٰ متروک ہیں۔ تاہم صرف جمعہ کے دن روزے کی ممانعت بخاری و مسلم میں مروی ہے۔ (دیکھئے جامع الاصول ۶؍۴۵۲۷)
تخریج : مستدرك حاکم: ۳؍۷۰۴ معجم الاوسط، رقم : ۷۶۴۰۔ مجمع الزوائد: ۳؍۱۹۹۔ اس میں عبداللہ بن سعید بن ابو سعید المقبریٰ متروک ہیں۔ تاہم صرف جمعہ کے دن روزے کی ممانعت بخاری و مسلم میں مروی ہے۔ (دیکھئے جامع الاصول ۶؍۴۵۲۷)