معجم صغیر للطبرانی - حدیث 386

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْأَنْمَاطِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْأُرُزِّيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: أَيُقَبِّلُ الصَّائِمُ؟ فَقَالَ: ((وَمَا بَأْسٌ بِذَلِكَ رَيْحَانَةٌ يَشُمُّهَا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا ابْنُهُ مُعْتَمِرٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 386

روزوں كا بيان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کیا روزہ دار بیوی کو بوسہ دے سکتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس میں کوئی حرج نہیں وہ ایک پھول کو سونگھ رہا ہے۔‘‘
تشریح : حالت روزہ میں بیوی کو بوسہ دینا جائز ہے۔ بشرطیکہ وہ جذبات پر قابو رکھ سکتا ہو اور اس عمل سے روزہ میں نہ تو نقص واقع ہوتا ہے اور نہ روزہ باطل ہوتا ہے۔
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۴۴۵۲۔ مجمع الزوائد: ۳؍۱۶۷۔ حالت روزہ میں بیوی کو بوسہ دینا جائز ہے۔ بشرطیکہ وہ جذبات پر قابو رکھ سکتا ہو اور اس عمل سے روزہ میں نہ تو نقص واقع ہوتا ہے اور نہ روزہ باطل ہوتا ہے۔