معجم صغیر للطبرانی - حدیث 383

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَهُمَا صَائِمَتَانِ ثُمَّ خَرَجَ وَرَجَعَ وَهُمَا يَأْكُلَانِ فَقَالَ: ((أَلَمْ تَكُونَا صَائِمَتَيْنِ؟)) قَالَتَا: بَلَى وَلَكِنْ أُهْدِيَ لَنَا هَذَا الطَّعَامُ فَأَعْجَبَنَا فَأَكَلْنَا مِنْهُ فَقَالَ: ((صُومَا يَوْمًا مَكَانَهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ خُصَيْفٍ إِلَّا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 383

روزوں كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے وہ دونوں روزہ دار تھیں پھر آپ وہاں سے نکلے تو وہ دونوں کچھ کھا رہی تھیں آپ نے پوچھا کیا تمہارا روزہ نہیں تھا؟‘‘ وہ کہنے لگیں ہم روزہ دار ہی تھیں مگر ہمیں یہ کھانا بطور ہدیہ آیا اور ہمیں اچھا لگا تو ہم کھانے لگیں اور آپ نے فرمایا: ’’اس کی جگہ ایک اور دن کا روزہ رکھنا۔‘‘
تخریج : سنن ترمذي، کتاب الصوم، باب ایجاب القضاء علیه، رقم : ۷۳۵ قال الشیخ الالباني ضعیف۔