كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَهُمَا صَائِمَتَانِ ثُمَّ خَرَجَ وَرَجَعَ وَهُمَا يَأْكُلَانِ فَقَالَ: ((أَلَمْ تَكُونَا صَائِمَتَيْنِ؟)) قَالَتَا: بَلَى وَلَكِنْ أُهْدِيَ لَنَا هَذَا الطَّعَامُ فَأَعْجَبَنَا فَأَكَلْنَا مِنْهُ فَقَالَ: ((صُومَا يَوْمًا مَكَانَهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ خُصَيْفٍ إِلَّا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ
روزوں كا بيان
باب
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے وہ دونوں روزہ دار تھیں پھر آپ وہاں سے نکلے تو وہ دونوں کچھ کھا رہی تھیں آپ نے پوچھا کیا تمہارا روزہ نہیں تھا؟‘‘ وہ کہنے لگیں ہم روزہ دار ہی تھیں مگر ہمیں یہ کھانا بطور ہدیہ آیا اور ہمیں اچھا لگا تو ہم کھانے لگیں اور آپ نے فرمایا: ’’اس کی جگہ ایک اور دن کا روزہ رکھنا۔‘‘
تخریج : سنن ترمذي، کتاب الصوم، باب ایجاب القضاء علیه، رقم : ۷۳۵ قال الشیخ الالباني ضعیف۔