معجم صغیر للطبرانی - حدیث 380

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ حَدَّثَنَا خَطَّابُ بْنُ سَعْدِ الْخَيْرِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 380

روزوں كا بيان باب سیّدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص فی سبیل ایک دن روزہ رکھے اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان اتنی بڑی خندق بنا دیتا ہے جتنی آسمان اور زمین کے درمیان دوری ہے۔‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا روزے انسان کے لیے روز قیامت جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بن جائیں گے۔ (۲) سیدنا ابو امامہ سے روایت ہے کہتیے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہا آپ مجھے کوئی حکم دیں جسے میں (مضبوطی سے) پکڑلوں تو آپ نے فرمایا: ((علیك بالصوم فانه لا مثل له)) یعنی تو روزے رکھ کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں ہے۔‘‘ (سنن نسائي، رقم: ۲۲۲۲، صحیح ابن حبان، رقم: ۹۲۹) (۳) سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کے چہرے سے جہنم کو ستر سال کے فاصل تک دور کر دیتے ہیں۔ (دیکھئے بخاري، رقم: ۲۸۴۰، مسلم، رقم: ۱۱۵۳)
تخریج : معجم طبراني کبیر: ۸؍۲۳۵، رقم: ۷۹۲۱۔ طبراني اوسط، رقم : ۳۵۷۴۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم: ۹۹۰ قال الشیخ الالباني حسن لغیره۔ سلسلة صحیحة، رقم : ۵۶۳۔ (۱) معلوم ہوا روزے انسان کے لیے روز قیامت جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بن جائیں گے۔ (۲) سیدنا ابو امامہ سے روایت ہے کہتیے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہا آپ مجھے کوئی حکم دیں جسے میں (مضبوطی سے) پکڑلوں تو آپ نے فرمایا: ((علیك بالصوم فانه لا مثل له)) یعنی تو روزے رکھ کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں ہے۔‘‘ (سنن نسائي، رقم: ۲۲۲۲، صحیح ابن حبان، رقم: ۹۲۹) (۳) سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کے چہرے سے جہنم کو ستر سال کے فاصل تک دور کر دیتے ہیں۔ (دیکھئے بخاري، رقم: ۲۸۴۰، مسلم، رقم: ۱۱۵۳)