معجم صغیر للطبرانی - حدیث 38

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ وَاصِلٍ الضَّبِّيُّ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: أَتَى الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَتَيْتُ قَوْمًا يَتَحَدَّثُونَ فَلَمَّا رَأَوْنِي سَكَتُوا وَمَا ذَاكَ إِلَّا أَنَّهُمْ يَسْتَثْقِلُونِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ فَعَلُوهَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ: ((لَا يُؤْمِنُ أَحَدُهُمْ حَتَّى يُحِبَّكُمْ بِحُبِّي أَيَرْجُونَ أَنْ يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِي وَلَا يَرْجُونَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ)) لَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْأَشْعَثِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 38

ایمان کا بیان باب سیّدنا عبداللہ بن جعفر کہتے ہیں کہ عباس بن عبدالمطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے میں کچھ لوگوں کے پاس گیا وہ باتیں کر رہے تھے۔ جب انہوں نے مجھے دیکھا تو خاموش ہو گئے یہ انہوں نے صرف اس لیے کیا کہ مجھے انہوں نے ثقیل اور بھاری خیال کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’انہوں نے اسی لیے اس طرح کیا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔اُن میں سے کوئی اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک مجھ سے محبت رکھنے کی وجہ سے تم سے بھی محبت نہ رکھے، کیا یہ لوگ امید رکھتے ہیں کہ میری شفاعت سے جنت میں د اخل ہوں۔ اور نبی عبدالمطلب سے کوئی امید نہیں رکھتے۔‘‘
تخریج : معجم طبراني کبیر: ۱۱؍۴۳۳، رقم: ۱۲۲۲۸۔ معجم الاوسط، رقم : ۴۶۴۷۔ مجمع الزوائد: ۱؍۸۸ قال الهیثمي وفیه اصرم بن حوشب وهو متروك الحدیث۔