معجم صغیر للطبرانی - حدیث 379

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ جَعْفَرٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ السَّلِيمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، عَنْ وَاسِطِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى عُتَقَاءَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ إِلَّا رَجُلًا أَفْطَرَ عَلَى خَمْرٍ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا وَاسِطٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 379

روزوں كا بيان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ماہ رمضان کی ہر رات میں جہنم سے کچھ لوگ آزاد کیے جاتے ہیں۔ مگر وہ شخص جو شراب پر روزہ افطار کرے۔‘‘
تشریح : (۱) ماہِ رمضان نیکیوں کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ کی طرف سے نیکیوں کے راستے میں حائل بڑیں رکاوٹیں دور کر دی جاتی ہیں۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی نیکیوں سے محروم رہتا ہے یا برائیوں سے اجتناب کر کے اللہ کی رحمت کو حاصل نہیں کر پاتا تو یہ اس کا اپنا قصور ہے۔ (۲) شیطانوں اور سرکش جنوں کے قید ہو جانے کے ساتھ ساتھ ہر رات بعض لوگوں کو جہنم سے آزادی بھی ماہ رمضان کا خصوصی شرف ہے۔ گناہوں سے توبہ کر کے ہر شخص اس شرف کو حاصل کر سکتا ہے۔
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب الصیام، باب ما جاء فی فضل شهر رمضان، رقم : ۱۶۴۳ قال الشیخ الالباني حسن صحیح۔ مجمع الزوائد: ۳؍۱۵۶۔ (۱) ماہِ رمضان نیکیوں کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ کی طرف سے نیکیوں کے راستے میں حائل بڑیں رکاوٹیں دور کر دی جاتی ہیں۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی نیکیوں سے محروم رہتا ہے یا برائیوں سے اجتناب کر کے اللہ کی رحمت کو حاصل نہیں کر پاتا تو یہ اس کا اپنا قصور ہے۔ (۲) شیطانوں اور سرکش جنوں کے قید ہو جانے کے ساتھ ساتھ ہر رات بعض لوگوں کو جہنم سے آزادی بھی ماہ رمضان کا خصوصی شرف ہے۔ گناہوں سے توبہ کر کے ہر شخص اس شرف کو حاصل کر سکتا ہے۔