معجم صغیر للطبرانی - حدیث 374

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْخَلِيلِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّهِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وِجَادَةً فِي كِتَابِهِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 374

روزوں كا بيان باب سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لیلۃ القدر کو ۲۷ ویں کی رات میں تلاش کرو۔ ‘‘
تشریح : لیلۃ القدر کی تعیین اور تلاش کے بارے کئی روایات ہیں۔ جن کا خلاصہ یہ ہے کہ لیلۃ القدر رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے کسی رات میں ہوتی ہے۔ لہٰذا شب قدر کی تلاش کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کریں۔ شوکانی نے اسی قول کو راجح قرار دیا ہے۔ (نیل الاوطار: ۷؍۲۱۵)
تخریج : مجمع الزوائد: ۳؍۱۷۷۔ صحیح الجامع، رقم : ۱۲۴۰۔ )طبراني کبیر: ۱۹؍۳۴۹، رقم: ۸۱۴۔ لیلۃ القدر کی تعیین اور تلاش کے بارے کئی روایات ہیں۔ جن کا خلاصہ یہ ہے کہ لیلۃ القدر رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے کسی رات میں ہوتی ہے۔ لہٰذا شب قدر کی تلاش کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کریں۔ شوکانی نے اسی قول کو راجح قرار دیا ہے۔ (نیل الاوطار: ۷؍۲۱۵)