معجم صغیر للطبرانی - حدیث 373

كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ رَجَاءٍ الدَّوْسِيُّ الْأَنْبَارِيُّ بِمَدِينَةِ الْأَنْبَارِ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ مِنْ إِرْبِهِ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِكُ؟)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ إِلَّا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الطَّحَّانُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 373

روزوں كا بيان باب سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اپنی بیویوں سے مباشرت کرتے تھے مگر تم میں سے کون ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح اپنی خواہش پر قابو کرسکے۔‘‘
تشریح : حالت روزہ میں جو شخص شہوت پر قابو رکھ سکتا ہے اور روزہ کو محفوظ رکھ سکتا ہے اس کے لیے بیوی کو بوسہ دینا اور جسم سے جسم لگانا جائز ہے اور جو لوگ جنسی شہوت پر قابو نہ رکھ سکتے ہوں انہیں اس عمل سے گریز کرنا چاہیے۔
تخریج : بخاري، کتاب الصوم، باب المباشرة للصائم، رقم : ۱۹۲۷۔ مسلم، کتاب الصیام، باب بیان ان القبلة فی الصوم، رقم:۱۱۰۷۔ حالت روزہ میں جو شخص شہوت پر قابو رکھ سکتا ہے اور روزہ کو محفوظ رکھ سکتا ہے اس کے لیے بیوی کو بوسہ دینا اور جسم سے جسم لگانا جائز ہے اور جو لوگ جنسی شہوت پر قابو نہ رکھ سکتے ہوں انہیں اس عمل سے گریز کرنا چاہیے۔