معجم صغیر للطبرانی - حدیث 37

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى إِلَّا ابْنُ بَزِيعٍ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 37

ایمان کا بیان باب سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص کسی چیز کی جھوٹی کھاتا ہے کہ اس کے ساتھ مسلمان کا مال کھائے تو وہ اللہ تعالیٰ کو قیامت کے روز جب ملے گا تو وہ اس پر غصے ہو گا۔‘‘
تشریح : جھوٹی قسم کھا کر کسی شخص کا مال ہتھیانا حرام ہے اور ایسے شخص کو روزِ قیامت سخت عذاب کا سامنا پڑے گا اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینا ہوگی لہٰذا دنیاوی مقاصد کے حصول کے لیے اپنی آخرت تباہ نہ کریں بلکہ عام گفتگو اور شہادت کے وقت سچ کا التزام کریں۔ مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۲۴۰۔
تخریج : تقدم تخریجه: ۲۴۰۔ جھوٹی قسم کھا کر کسی شخص کا مال ہتھیانا حرام ہے اور ایسے شخص کو روزِ قیامت سخت عذاب کا سامنا پڑے گا اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینا ہوگی لہٰذا دنیاوی مقاصد کے حصول کے لیے اپنی آخرت تباہ نہ کریں بلکہ عام گفتگو اور شہادت کے وقت سچ کا التزام کریں۔ مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۲۴۰۔