معجم صغیر للطبرانی - حدیث 363

كِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِكْرِ الْمَوْتِ بَابٌ حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ جَابِرٍ اللَّخْمِيُّ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا الْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ، أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ السِّمْطِ، قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ: هَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَنَاصَرُونَ مِنْ أَجْلِي وَمَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٌ يُقَدِّمُ اللَّهُ لَهُ ثَلَاثَةَ أَوْلَادٍ مِنْ صُلْبِهِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْوَضِينِ إِلَّا مُنَبِّهٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 363

نماز جنازه اور موت كا ذكر كا بيان باب سیّدنا عمرو بن عبسہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’ میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو جاتی ہے جو میری وجہ سے آپس میں ایک دوسرے سے دوستی رکھتے ہیں۔ اسی طرح ان لوگوں کے لیے بھی میری محبت محقق ہو جاتی ہے جو میری وجہ سے آپس میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں اور کوئی مومن مرد یا عورت اپنی صلبی اولاد میں تین بچے جو بلوغت کو نہ پہنچے ہوں آگے بھیج دیں تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل ورحمت سے جنت میں داخل کر دے گا۔‘‘
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۹۰۸۰۔ قال الهیثمي فیه منبه بن عثمان لم اعرفه مجمع الزوائد: ۳؍۶۔