معجم صغیر للطبرانی - حدیث 357

كِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِكْرِ الْمَوْتِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ الدَّقِيقِيُّ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَحْرٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضَّبِّيُّ هُوَ الْمَدَائِنِيُّ عَنْ أَبِي حُرَّةَ (حَمْزَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا مِنَ الْحِنْثِ إِلَّا أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حُرَّةَ (حَمْزَةَ) إِلَّا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضَّبِّيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 357

نماز جنازه اور موت كا ذكر كا بيان باب سیّدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جن دو مسلمان خاوند بیوی کے تین بچے فوت ہو جائیں جو ابھی بلوغت کو نہ پہنچے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان کو اپنے فضل اور رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں ان والدین کی فضیلت کا بیان ہے کہ جن کے تین نابالغ بچے فوت ہوں اور وہ ان پر صبر کا مظاہرہ کریں اور طلب ثواب کی نیت رکھیں تو اللہ تعالیٰ اس صبر کی وجہ سے انہیں جنت میں ضرور داخل کریں گے۔
تخریج : بخاري، کتاب الجنائز، باب فضل من مات له ولد فاحتسب، رقم : ۱۲۴۸۔ سنن ترمذي، رقم: ۱۰۶۰۔ مجمع الزوائد: ۷؍۳۳۹۔ اس حدیث میں ان والدین کی فضیلت کا بیان ہے کہ جن کے تین نابالغ بچے فوت ہوں اور وہ ان پر صبر کا مظاہرہ کریں اور طلب ثواب کی نیت رکھیں تو اللہ تعالیٰ اس صبر کی وجہ سے انہیں جنت میں ضرور داخل کریں گے۔