معجم صغیر للطبرانی - حدیث 35

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْقَلْزُمِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحَاسِنُهُمْ أَخْلَاقًا الْمُوَطَّئُونَ أَكْنَافًا الَّذِينَ يَأْلَفُونَ وَيُؤْلَفُونَ وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُيَيْنَةَ أَخِي سُفْيَانَ إِلَّا يَعْقُوبُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 35

ایمان کا بیان باب سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمام لوگوں سے کامل ایمان والے وہ ہیں جو اخلاق میں اچھے ہوں اور نرم پہلوؤں والے ہوں جو دوستی رکھتے ہیں اور دوست رکھے جاتے ہیں اور جو شخص نہ کسی کو دوست رکھے اور نہ اس کو کوئی دوست رکھے اس میں کوئی خیر نہیں ہے۔‘‘
تشریح : (۱) حسنِ اخلاق کا ایمان سے گہرا تعلق ہے۔ (۲) جو آدمی جتنا اچھے اخلاق کا مالک ہو گا اسی قدر اس کا ایمان کامل ہو گا۔ (۳) حلم و بردباری اور نرمی بھی ایمان کا جزو لانیفک ہے۔ (۴) لوگوں کے ساتھ محبت و اخوت کے جذبات رکھنا اور خود ایسی اوصاف سے متصف ہونا کہ لوگ محبت کریں یہ بھی تقاضا ایمان ہے۔
تخریج : سلسلة الصحیحة، رقم: ۷۵۱ قال الشیخ الالباني صحیح۔ معجم الاوسط، رقم : ۴۴۲۲۔ مجمع الزوائد: ۸؍۲۱۔ (۱) حسنِ اخلاق کا ایمان سے گہرا تعلق ہے۔ (۲) جو آدمی جتنا اچھے اخلاق کا مالک ہو گا اسی قدر اس کا ایمان کامل ہو گا۔ (۳) حلم و بردباری اور نرمی بھی ایمان کا جزو لانیفک ہے۔ (۴) لوگوں کے ساتھ محبت و اخوت کے جذبات رکھنا اور خود ایسی اوصاف سے متصف ہونا کہ لوگ محبت کریں یہ بھی تقاضا ایمان ہے۔