معجم صغیر للطبرانی - حدیث 349

كِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِكْرِ الْمَوْتِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ الرَّهَاوِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ خَرَجَ مَعَ جِنَازَةٍ حَتَّى تُدْفَنُ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قِيرَاطَانِ)) فَقِيلَ: مِثْلُ أَيِّ شَيْءٍ الْقِيرَاطُ؟ قَالَ: ((مِثْلُ أُحُدٍ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ أَبِي أَيُّوبَ الْأَفْرِيقِيِّ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 349

نماز جنازه اور موت كا ذكر كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص جنازے کے ساتھ گیا اور دفن ہونے تک رہا تو اس کے لیے دو قیراط اجر ہو گا۔‘‘ کہا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیراط کتنی ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’احد پہاڑ کی طرح ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں نماز جنازہ کے اہتمام، اور میت کو دفنانے کی ترغیب کا بیان ہے اور اس کا بڑا اجر وثواب ہے۔ (۲) قیراط احد پہاڑ کے برابر مقدار کا پیمانہ ہے اور میت کی نماز جنازہ پڑھنے اور اسے دفنانے والے کو دو قیراط ثواب حاصل ہوتا ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الایمان، باب اتباع الجنائز، رقم : ۴۷۔ مسلم، کتاب الجنائز، باب فضل الصلاة علی الجنازة، رقم : ۹۴۵۔ (۱) اس حدیث میں نماز جنازہ کے اہتمام، اور میت کو دفنانے کی ترغیب کا بیان ہے اور اس کا بڑا اجر وثواب ہے۔ (۲) قیراط احد پہاڑ کے برابر مقدار کا پیمانہ ہے اور میت کی نماز جنازہ پڑھنے اور اسے دفنانے والے کو دو قیراط ثواب حاصل ہوتا ہے۔