معجم صغیر للطبرانی - حدیث 344

كِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِكْرِ الْمَوْتِ بَابٌ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ، عَنْ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّمَا قَامَ لِلْجِنَازَةِ الَّتِي مَرَّتْ بِهِ لِأَنَّهَا كَانَتْ جِنَازَةَ يَهُودِيٍّ فَقَامَ لَهَا)) قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: إِلَى هَا هُنَا رَوَى الْحَدِيثَ الزُّهْرِيُّ وَرَوَاهُ غَيْرُهُ: لِأَنَّهَا كَانَتْ جِنَازَةَ يَهُودِيٍّ فَقَامَ لِنَتْنِ رِيحِهَا لَيْسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى وَلَا عَنْهُ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ الْوَاسِطِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 344

نماز جنازه اور موت كا ذكر كا بيان باب سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ کھڑے ہوئے کیونکہ وہ یہودی کا جنازہ تھا تو آپ اس کے لیے کھڑے ہوئے۔‘‘
تشریح : ابتدائے اسلام جنازے کو دیکھ کر کھڑا ہونا مسنون فعل تھا، پھر یہ عمل منسوخ ہوگیا۔ لہٰذا جنازے کو دیکھ کر کھڑے ہونا مشروع نہیں۔ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب بیان کرتے ہیں : ((کَانَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وسلم اَمَرَنَا بِالْقِیَامِ فِی الْجَنَازَةِ ثُمَّ جَلَسَ بَعْدَ ذٰلِكَ، وَاَمَرَنَا بِالْجُلُوْسِ۔۔)) (مسند احمد: ۱؍۸۲۔ سنن ابي داود:رقم: ۳۱۷۷ اسناده صحيح ) ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں جنازہ کے لیے کھڑے ہونے کا حکم دیا کرتے تھے۔ پھر آپ بیٹھے رہا کرتے اور ہمیں بھی بیٹھنے کا حکم دیا۔‘‘
تخریج : مسلم، کتاب الجنائز، باب القیام للجنازة، رقم : ۹۶۱۔ سنن نسائي، کتاب الجنائز، باب الرخصة فی ترك القیام، رقم : ۱۹۲۳۔ ابتدائے اسلام جنازے کو دیکھ کر کھڑا ہونا مسنون فعل تھا، پھر یہ عمل منسوخ ہوگیا۔ لہٰذا جنازے کو دیکھ کر کھڑے ہونا مشروع نہیں۔ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب بیان کرتے ہیں : ((کَانَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وسلم اَمَرَنَا بِالْقِیَامِ فِی الْجَنَازَةِ ثُمَّ جَلَسَ بَعْدَ ذٰلِكَ، وَاَمَرَنَا بِالْجُلُوْسِ۔۔)) (مسند احمد: ۱؍۸۲۔ سنن ابي داود:رقم: ۳۱۷۷ اسناده صحيح ) ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں جنازہ کے لیے کھڑے ہونے کا حکم دیا کرتے تھے۔ پھر آپ بیٹھے رہا کرتے اور ہمیں بھی بیٹھنے کا حکم دیا۔‘‘