معجم صغیر للطبرانی - حدیث 343

كِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِكْرِ الْمَوْتِ بَابٌ حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجَرَّاحُ الْجُوزَجَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَنُو آدَمَ عَلَى طَبَقَاتٍ شَتَّى: مِنْهُمْ مَنْ يُولَدُ مُؤْمِنًا وَيَحْيَى مُؤْمِنًا وَيَمُوتُ مُؤْمِنًا وَمِنْهُمْ مِنْ يُولَدُ كَافِرًا وَيَحْيَى كَافِرًا وَيَمُوتُ كَافِرًا وَمِنْهُمْ مَنْ يُولَدُ كَافِرًا وَيَحْيَى كَافِرًا وَيَمُوتُ مُؤْمِنًا " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ إِلَّا وُهَيْبُ وَلَا عَنْ وُهَيْبٍ إِلَّا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجَرَّاحِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 343

نماز جنازه اور موت كا ذكر كا بيان باب سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بنو آدم کے مختلف طبقے ہیں کچھ ان میں سے وہ ہیں جو ایماندار پیدا ہوتے ہیں اور ایمان کی حالت میں زندہ رہتے ہیں اور اسی حالت میں ان کو موت آجاتی ہے کچھ ایسے ہیں جو پیدا ہی کافر ہوتے ہیں اور کفر ہی میں زندگی گزارتے ہیں اور ان کو موت بھی کفر کی حالت میں آجاتی ہے۔ کچھ ایسے ہیں جو کافر پیدا ہوتے ہیں اور زندگی کفر کی حالت میں گزارتے ہیں مگر جب فوت ہوتے ہیں تو مومن ہوکر فوت ہوتے ہیں۔‘‘
تخریج : سنن ترمذي، کتاب الفتن، باب اخبر النبی صلى الله عليه وسلم : ۲۱۹۱۔ مسند احمد: ۳؍۴۶۔ ضعیف الجامع : ۱۲۴۰۔