معجم صغیر للطبرانی - حدیث 340

كِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِكْرِ الْمَوْتِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى النُّورِيُّ، بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ يَحْيَى الدَّيْبُلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ يَحْيَى الْحَضْرَمِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ عِنْدَ مَوْتِهِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ لَمْ تَطْعَمْهُ النَّارُ أَبَدًا "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَحْيَى الْحَضْرَمِيِّ الْكُوفِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 340

نماز جنازه اور موت كا ذكر كا بيان باب سیّدنا ابوسعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص مرنے کے وقت ’’ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ‘‘ پڑھ لے گا اس کو آگ نہیں کھاسکے گی۔‘‘
تشریح : (۱) موت کے وقت یہ کلمات کہنا اللہ تبارک وتعالیٰ کو انتہائی محبوب ہیں۔ یہ کلمات آدمی کے خالص موحد وتوحید پرست ہونے کی دلیل ہیں اور بوقت موت جس خوش نصیب کو ان کلمات کی توفیق ہو وہ کبھی بھی جہنم کا ایندھن نہیں بنے گا۔ (۲) جو شخص زندگی میں ان کلمات کو معمول بنائے گا اسے موت کے وقت یہ ادا کرنے کی توفیق عنایت ہوسکتی ہے۔ لہٰذا اسے ورد بنائیں۔
تخریج : سنن ترمذي، کتاب الدعوات، باب ما یقول العبد اذا مرض رقم: ۳۴۳۰ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ابن ماجة، کتاب الادب، باب فضل لا اله الا الله، رقم : ۳۷۹۴۔ صحیح ابن حبان، رقم : ۸۵۱۔ (۱) موت کے وقت یہ کلمات کہنا اللہ تبارک وتعالیٰ کو انتہائی محبوب ہیں۔ یہ کلمات آدمی کے خالص موحد وتوحید پرست ہونے کی دلیل ہیں اور بوقت موت جس خوش نصیب کو ان کلمات کی توفیق ہو وہ کبھی بھی جہنم کا ایندھن نہیں بنے گا۔ (۲) جو شخص زندگی میں ان کلمات کو معمول بنائے گا اسے موت کے وقت یہ ادا کرنے کی توفیق عنایت ہوسکتی ہے۔ لہٰذا اسے ورد بنائیں۔