معجم صغیر للطبرانی - حدیث 34

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ الدِّمَشْقِيُّ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ حُصَيْنِ بْنِ التُّرْجُمَانِيِّ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَثَلُ الْمُنَافِقِ مَثَلُ الشَّاةِ الْعَائِرَةِ بَيْنَ الْغَنَمَيْنِ إِذَا أَتَتْ هَذِهِ نَطَحَتْهَا وَإِذَا أَتَتْ هَذِهِ نَطَحَتْهَا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 34

ایمان کا بیان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’منافق کی مثال دو بکریوں کے درمیان چرنے والی بکری کی طرح ہے کہ جب وہ ایک کے پاس جاتی ہے تو وہ بھی اس کو سینگ مارتی ہے اور دوسری کے پاس جاتی ہے تو وہ بھی اسے سینگ مارتی ہے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں منافقین کی انتہائی بری مثال دی گئی ہے کہ یہ سانڈھ کی طلب میں پھرنے والی بکری کی مانند ہیں۔ جسے شدید بے چینی اور اضطراب لاحق ہوتا ہے۔ یہی مثال منافقین کی ہے کہ یہ دنیاوی مال ومتاع کے لیے مسلمانوں کی صفوں میں آگھستے ہیں جبکہ ان کی ہمدردیاں کفار ومشرکین کے ساتھ ہوتی ہیں۔
تخریج : مسلم، کتاب صفات المنافقین رقم: ۲۷۸۴۔ سنن نسائي، کتاب الایمان وشرائعه، باب مثل المنافقین، رقم : ۵۰۳۷۔ اس حدیث میں منافقین کی انتہائی بری مثال دی گئی ہے کہ یہ سانڈھ کی طلب میں پھرنے والی بکری کی مانند ہیں۔ جسے شدید بے چینی اور اضطراب لاحق ہوتا ہے۔ یہی مثال منافقین کی ہے کہ یہ دنیاوی مال ومتاع کے لیے مسلمانوں کی صفوں میں آگھستے ہیں جبکہ ان کی ہمدردیاں کفار ومشرکین کے ساتھ ہوتی ہیں۔