معجم صغیر للطبرانی - حدیث 338

كِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِكْرِ الْمَوْتِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ أَبُو حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ أَبُو حَمَّادٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي الْهَيَّاجِ الْأَسَدِيِّ قَالَ: بَعَثَنِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ: أَتَدْرِي عَلَى مَا أَبْعَثُكَ؟ أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَدَعْ تِمْثَالًا إِلَّا كَسَرْتَهُ وَلَا قَبْرًا مُسَنَّمًا إِلَّا سَوَّيْتَهُ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا الْمُفَضَّلُ وَلَا عَنْهُ إِلَّا إِسْحَاقُ الرَّازِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 338

نماز جنازه اور موت كا ذكر كا بيان باب سیّدنا ابوالھیاج اسدی کہتے ہیں مجھے سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے بھیجا تو کہا: کیا تجھے پتا ہے کہ میں تجھے کس غرض سے بھیج رہا ہوں ؟ میں تجھے اسی مقصد کے لیے بھیج رہا ہوں جس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا کہ جو بھی مورت دیکھو اسے توڑ دو اور جو بھی اونچی قبر دیکھو اس کو برابر کردو۔‘‘
تشریح : (۱) ہر ذی روح کی تصویر کو مسخ کرنا اور اسے مٹانا لازم ہے۔ (۲) قبروں کو برابر کرنا لازم ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں مسنون یہ ہے کہ قبر کو زمین سے بہت زیادہ بلند نہ کیا جائے بلکہ ایک بالشت برابر قبر بلند کی جائے یا زمین کی سطح کے برابر کردی جائے۔ ( شرح النووي: ۷؍۳۷)
تخریج : مسلم، کتاب الجنائز، باب جعل القطیفة فی البقر، رقم : ۹۶۹۔ سنن ابي داود، کتاب الجنائز، باب فی تسویة القبر، رقم : ۳۲۱۸۔ سنن ترمذي، رقم : ۱۰۴۹۔ سنن نسائي، رقم: ۲۰۳۱۔ (۱) ہر ذی روح کی تصویر کو مسخ کرنا اور اسے مٹانا لازم ہے۔ (۲) قبروں کو برابر کرنا لازم ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں مسنون یہ ہے کہ قبر کو زمین سے بہت زیادہ بلند نہ کیا جائے بلکہ ایک بالشت برابر قبر بلند کی جائے یا زمین کی سطح کے برابر کردی جائے۔ ( شرح النووي: ۷؍۳۷)