كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ هَاشِمٍ أَبُو الْعَبَّاسِ الْكِنَانِيُّ الْحَلَبِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ الْحَلَبِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَصَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَهُ حَتَّى يُحَاذِي مَنْكِبَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ وَبَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَلَا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ إِلَّا سُفْيَانُ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو نُعَيْمٍ
نماز كا بيان
باب
سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے یہاں تک کہ انہیں کندھوں کے برابر کرتے اور جب رکوع کرتے پھر بھی اٹھاتے اور رکوع سے سرا ٹھانے کے بعد بھی ہاتھ اٹھاتے اور دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔‘‘
تشریح :
(۱) تکبیر تحریمہ کے وقت رفع الیدین کے اثبات پر تمام امت کا اجماع ہے۔ اور باقی مواضع پر رفع الیدین کے متعلق علماء کا اختلاف ہے۔ چنانچہ شافعی، احمد رحمہ اللہ اور صحابہ اور غیر صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے جمہور علماء کا مذہب ہے کہ رکوع کرتے اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع الیدین کرنا مسنون ہے۔ امام مالک رحمہ اللہ سے بھی ایک روایت میں یہی منقول ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا قول ہے ایک چوتھی جگہ تشہد اوّل سے اٹھتے وقت بھی رفع الیدین مستحب ہے۔ اور یہی قول راجح ہے۔ ( شرح النووي: ۲؍۱۱۹)
(۲) صحیح وصریح احادیث سے ان چار مواضع پر رفع الیدین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دائمی عمل رہا ہے۔ لہٰذا نسخ رفع الیدین کے لیے ضعیف وغیر صریح احادیث کا سہارا لینا باطل اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دائمی عمل کی صریح مخالفت ہے۔
تخریج :
بخاري، کتاب الاذان، باب رفع الیدین اذا کبر، رقم : ۷۳۶۔ مسلم، کتاب الصلاة، باب استحباب رفع الیدین، رقم : ۳۹۰۔