معجم صغیر للطبرانی - حدیث 321

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمُقَدَّمِيُّ الْقَاضِي بِمَكَّةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بنِ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ صَلَاةً لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا لَا يُرْوَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 321

نماز كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی نماز پڑھنے سے منع فرمایا جس کا رکوع وسجود پورا نہ کرے۔‘‘
تشریح : (۱) نماز میں رکوع اور سجدے کی تکمیل اور ان دونوں ارکان میں اطمینان پیدا کرنا واجب اور صحت نماز کی شرط ہے۔ (۲) رکوع اور سجدے کو اچھے طریقے سے ادا نہ کرنا ممنوع ہے اور ان دو ارکان کی عدم تکمیل وتعدیل سے نماز نہیں ہوتی۔
تخریج : بخاري، کتاب الصلاة، باب اذا لم یتم السجود، رقم : ۳۸۹۔ سنن ابي داود، رقم: ۹۲۸۔ (۱) نماز میں رکوع اور سجدے کی تکمیل اور ان دونوں ارکان میں اطمینان پیدا کرنا واجب اور صحت نماز کی شرط ہے۔ (۲) رکوع اور سجدے کو اچھے طریقے سے ادا نہ کرنا ممنوع ہے اور ان دو ارکان کی عدم تکمیل وتعدیل سے نماز نہیں ہوتی۔