معجم صغیر للطبرانی - حدیث 319

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الصَّابُونِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي رَائِطَةَ الْغَنَوِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكَرَةَ: أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ فِي الصَّلَاةِ فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّفِّ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعْدُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَنْبَسَةَ إِلَّا وُهَيْبٌ، تَفَرَّدَ بِهِ الْعَبَّاسُ النَّرْسِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 319

نماز كا بيان باب سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں مسجد میں گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں کھڑے تھے وہ کہتے ہیں وہ صف کے علاوہ ہی رکوع کر کے صف کی طرف گئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ تیرے شوق میں اضافہ کرے آئندہ ایسے نہ کرنا۔‘‘
تشریح : (۱) صف سے قبل کسی رکن میں داخل ہونا جائز نہیں بلکہ صف میں داخل ہو کر امام جس حالت میں ہے اسی حالت کو اختیار کرنا چاہیے۔ (۲) رکوع پانے سے رکعت نہیں ملتی اور رکعت پانے کے لیے سورۂ فاتحہ کی قرأت لازم ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الاذان، باب اذا رکع دون الصف، رقم : ۷۸۳۔ سنن ابي داود، کتاب الصلاة، باب الرجل یرکع دون الصف، رقم : ۶۸۳۔ سنن نسائي، رقم: ۸۷۱۔ (۱) صف سے قبل کسی رکن میں داخل ہونا جائز نہیں بلکہ صف میں داخل ہو کر امام جس حالت میں ہے اسی حالت کو اختیار کرنا چاہیے۔ (۲) رکوع پانے سے رکعت نہیں ملتی اور رکعت پانے کے لیے سورۂ فاتحہ کی قرأت لازم ہے۔