معجم صغیر للطبرانی - حدیث 316

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ الْمَعَافِرِيُّ، بِمِصْرَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْبُرُلُّسِيُّ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ بَدَأَ بِالْمَسْجِدِ فَصَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ دَخَلَ مَنْزِلَهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُوسَى إِلَّا سُلَيْمَانُ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 316

نماز كا بيان باب سیّدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس آتے تو پہلے مسجد میں جا کر دو رکعت نماز ادا کرتے پھر اپنے گھر تشریف لاتے۔‘‘
تشریح : (۱) سفر سے آنے والے کے لیے سفر سے واپسی پر اوّلا دو رکعت نماز کا اہتمام کرنا مستحب فعل ہے۔ یہ سفر سے آمد کی نماز ہے۔ تحیۃ المسجد نہیں۔ (۲) دن کے شروع حصہ میں سفر سے لوٹنا مستحب ہے۔ (۳) فاضل کبیر شخص اور جس کی ملاقات کے لوگ مشتاق ہوں، تو اس کے لیے مناسب ہے کہ وہ گھر کے قریب کھلی جگہ مسجد وغیرہ میں تشریف فرما ہو تاکہ لوگ اس کی آسانی سے زیارت کرسکیں۔
تخریج : بخاري، کتاب الجهاد، باب الصلاة اذا قدم من سفر، رقم : ۳۰۸۸۔ مسلم، کتاب التوبة، باب حدیث توبة کعب بن مالك، رقم : ۲۷۶۹۔ (۱) سفر سے آنے والے کے لیے سفر سے واپسی پر اوّلا دو رکعت نماز کا اہتمام کرنا مستحب فعل ہے۔ یہ سفر سے آمد کی نماز ہے۔ تحیۃ المسجد نہیں۔ (۲) دن کے شروع حصہ میں سفر سے لوٹنا مستحب ہے۔ (۳) فاضل کبیر شخص اور جس کی ملاقات کے لوگ مشتاق ہوں، تو اس کے لیے مناسب ہے کہ وہ گھر کے قریب کھلی جگہ مسجد وغیرہ میں تشریف فرما ہو تاکہ لوگ اس کی آسانی سے زیارت کرسکیں۔