معجم صغیر للطبرانی - حدیث 303

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ أَبُو قِرْصَافَةَ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ نَافِعٍ الْأُرْسُوفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ وَلَا عَنْ مُوسَى إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ وَلَا عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَّا زَكَرِيَّا بْنُ نَافِعٍ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو قِرْصَافَةَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 303

نماز كا بيان باب سیّدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیٹھ کر نماز پڑھنے کا اجر کھڑے ہوکر پڑھنے سے آدھا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) فرض نماز کے لیے کھڑا ہونا واجب ہے۔ البتہ نمازی کھڑا ہونے پر قادر نہ ہو تو بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔ اور بیماری یا معذوری کی صورت میں بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھنے پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کے برابر اجر ملتا ہے۔ (۲) نفل نماز میں کھڑے ہو کر بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھنے کا اختیار ہے البتہ کھڑے ہو کر نوافل کا اہتمام کرنا افضل ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنے سے نصف نماز اور لیٹ کر نماز پڑھنے سے نصف سے نصف یعنی چوتھائی نماز کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔
تخریج : سنن نسائي، کتاب قیام اللیل، باب فضل صلاة القائم، رقم : ۱۶۵۹۔ سنن ابن ماجة، کتاب اقامة الصلاة، باب صلاة القاعد علی النصف، رقم : ۱۲۲۹ قال الشیخ الالباني صحیح۔ (۱) فرض نماز کے لیے کھڑا ہونا واجب ہے۔ البتہ نمازی کھڑا ہونے پر قادر نہ ہو تو بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔ اور بیماری یا معذوری کی صورت میں بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھنے پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کے برابر اجر ملتا ہے۔ (۲) نفل نماز میں کھڑے ہو کر بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھنے کا اختیار ہے البتہ کھڑے ہو کر نوافل کا اہتمام کرنا افضل ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنے سے نصف نماز اور لیٹ کر نماز پڑھنے سے نصف سے نصف یعنی چوتھائی نماز کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔