معجم صغیر للطبرانی - حدیث 302

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ عِيسَى الْحَضْرَمِيُّ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْفُرَاتِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَخْبَرَتْنِي حَفْصَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " كَانَ إِذَا نُودِيَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ يُخَفِّفُهُمَا لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 302

نماز كا بيان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں مجھے حفصہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ جب صبح کی نماز کے لیے اذان دی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت نماز صبح کی نماز سے پہلے پڑھتے تھے اور انہیں ہلکی کرتے تھے۔‘‘
تشریح : (۱) اذان فجر کے بعد دو رکعت نماز سنت مؤکدہ ہے اور اسے ہلکا پڑھنا افضل ومستحب ہے۔ (۲) اذان فجر کے بعد اور نماز فجر سے قبل ان دو مؤکدہ سنتوں کے علاوہ کوئی اور نفل نماز ثابت نہیں۔
تخریج : بخاري، کتاب مواقیت الصلاة، باب ما یصلی بعد العصر، رقم : ۵۹۲۔ سنن نسائي، رقم: ۵۷۷۔ (۱) اذان فجر کے بعد دو رکعت نماز سنت مؤکدہ ہے اور اسے ہلکا پڑھنا افضل ومستحب ہے۔ (۲) اذان فجر کے بعد اور نماز فجر سے قبل ان دو مؤکدہ سنتوں کے علاوہ کوئی اور نفل نماز ثابت نہیں۔