كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَرُوفٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّدُوسِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرَ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِ مِائَةٍ وَسَبْعِ أَمْثَالِهَا وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَلَيْهِ سَيِّئَةً أَوْ يَمْحُوهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا أَشْعَثُ
ایمان کا بیان
باب
سیّدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے نیکی کا ارادہ کیا اور وہ اسے کر نہ سکا تو اس کے لیے ایک نیکی لکھی جائے گی اور اگر اسے کرے تو وہ دس سے سات سو سات تک لکھی جائیں گی۔ اور جس نے برائی کا ارادہ کیا اور پھر کر نہ سکا تو اس پر کچھ نہ لکھا جائے گا اور اگر اس نے اس کا ارتکاب کیا تو ایک برائی لکھی جائے گی یا اے اللہ تعالیٰ مٹادے گا ۔ ( یعنی معاف کر دے گا۔)
تشریح :
اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کے انسانوں پر بے تحاشا لطف واکرام کا بیان ہے کہ نیکی کا ارادہ کرنے سے ہی ارادہ کرنے والے کے نامہ اعمال میں نیکی لکھ دی جاتی ہے اور نیکی کو عملی جامہ پہنانے پر دس سے سات سو تک نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ یہ اس کی کمال شفقت اور ہمدردی ہے۔ نیز محض گناہ کے ارادے پر انسان کی برائی نہیں لکھی جاتی اور برائی کے ارتکاب پر برائی کا ایک ہی گناہ لکھا جاتا ہے۔
تخریج :
مسند احمد: ۲؍۴۱۱۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۱۴۵ قال شعیب الارناؤط اسناده صحیح۔