معجم صغیر للطبرانی - حدیث 284

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، وَمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ وَطَعِمْتُ مَعَهُ فَقَالَ: ((اذْكُرِ اللَّهَ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُبَارَكٍ وَشَرِيكٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 284

نماز كا بيان باب سیّدنا عمر بن ابی سلمہ کہتے ہیں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا تو آپ کو دیکھا کہ آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہے تھے اور اس کو اپنے اوپر لپیٹے ہوئے تھے، میں نے آپ کے ساتھ کھانا کھایا تو آپ نے فرمایا: ’’اللہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘
تشریح : (۱) ایک کپڑے میں نماز پڑھنا جائز ہے اور ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کی شرط یہ ہے کہ دونوں کندھے ڈھکے ہوں اس طرح کہ چادر کے دونوں کنارے گردن کے پیچھے باندھ دیے جائیں۔ (۲) اس حدیث میں کھانے کے آداب کو بھی واضح کیا گیا ہے۔
تخریج : مسلم، کتاب الصلاة، باب الصلاة فی ثوب واحد، رقم : ۵۱۹۔ سنن ابي داود، رقم: ۶۲۸۔ سنن نسائي، رقم: ۷۶۴۔ (۱) ایک کپڑے میں نماز پڑھنا جائز ہے اور ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کی شرط یہ ہے کہ دونوں کندھے ڈھکے ہوں اس طرح کہ چادر کے دونوں کنارے گردن کے پیچھے باندھ دیے جائیں۔ (۲) اس حدیث میں کھانے کے آداب کو بھی واضح کیا گیا ہے۔