معجم صغیر للطبرانی - حدیث 279

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْحَارِثِ الْغَنَوِيُّ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ((افْتَرَضَ اللَّهُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ وَفِي الْخَوْفِ رَكْعَةً)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَارِثِ الْغَنَوِيِّ إِلَّا هُشَيْمٌ تَفَرَّدَ بِهِ مَهْدِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 279

نماز كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر پانچ نمازیں حضر میں چار رکعت اور سفر میں دو اور خوف میں ایک رکعت فرض فرمائی ہیں۔‘‘
تشریح : نماز قصر دو دو رکعت پڑھنا مستحب ہے اور شدید خوف کی حالت میں نماز خوف ایک رکعت پڑھنا بھی مسنون ہے۔ نیز نماز خوف دو دو رکعت بھی ثابت ہے۔ نماز خوف کی کئی صورتیں ہیں جنہیں حالات کے پیش نظر اپنایا جاسکتا ہے۔
تخریج : مسلم، کتاب صلاة المسافرین، باب صلاة المسافرین، رقم : ۶۸۷۔ سنن ابي داود، کتاب الصلاة، باب من قال یصلی بکل طائفة، رقم : ۱۲۴۷۔ سنن نسائي، رقم: ۴۵۶۔ مسند احمد: ۱؍۲۴۳۔ نماز قصر دو دو رکعت پڑھنا مستحب ہے اور شدید خوف کی حالت میں نماز خوف ایک رکعت پڑھنا بھی مسنون ہے۔ نیز نماز خوف دو دو رکعت بھی ثابت ہے۔ نماز خوف کی کئی صورتیں ہیں جنہیں حالات کے پیش نظر اپنایا جاسکتا ہے۔