معجم صغیر للطبرانی - حدیث 277

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ الْوَرَّاقُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((صَلَاةُ الْعِشَاءِ فِي جَمَاعَةٍ تَعْدِلُ بِقِيَامِ لَيْلَةٍ وَصَلَاةُ الْفَجْرِ بِجَمَاعَةٍ تَعْدِلُ بِقِيَامِ لَيْلَةٍ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى إِلَّا أَبُو حَفْصٍ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الرَّبِيعِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 277

نماز كا بيان باب سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عشا کی ایک باجماعت نماز نصف رات کے قیام کے برابر ہے اور فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے سے باقی نصف رات کے قیام کے برابر ہوجاتی ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں نماز عشاء اور نماز فجر باجماعت ادا کرنے کی تاکید کا بیان ہے اور ان دو نمازوں کو باجماعت ادا کرنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے کیونکہ زیادہ لوگ ان دو نمازوں میں باجماعت نماز ادا کرنے سے غافل ہوتے اور سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ (۲) نماز فجر وعشاء باجماعت ادا کرنے سے پوری رات کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔
تخریج : مسلم، کتاب المساجد۔ سنن ابي داود، کتاب الصلاة، رقم: ۵۵۵۔ مسند احمد: ۱؍۸۵۔ سنن ترمذي، کتاب الصلاة، رقم : ۲۲۱۔ سنن دارمي، رقم : ۱۲۲۴۔ معجم الاوسط، رقم : ۴۹۹۱۔ (۱) اس حدیث میں نماز عشاء اور نماز فجر باجماعت ادا کرنے کی تاکید کا بیان ہے اور ان دو نمازوں کو باجماعت ادا کرنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے کیونکہ زیادہ لوگ ان دو نمازوں میں باجماعت نماز ادا کرنے سے غافل ہوتے اور سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ (۲) نماز فجر وعشاء باجماعت ادا کرنے سے پوری رات کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔