معجم صغیر للطبرانی - حدیث 275

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسٍ الْقُرْطُبِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَرْبِيُّ، حَدَّثَنَا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((جُعِلَتْ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الْهِقْلُ تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 275

نماز كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز میں کر دی گئی ہے۔‘‘
تشریح : نماز میں مکمل خشوع وخضوع اور توجہ ہو تو ایسی نماز یقینا دل کا سرور اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہے۔ لہٰذا نماز میں یہ کیفیت پیدا کرنی چاہیے۔
تخریج : سنن نسائي، کتاب عشرة النساء، باب حب النساء، رقم : ۳۹۳۹ قال الشیخ الالباني حسن صحیح۔ مسند احمد: ۳؍۲۸۵۔ مستدرك حاکم: ۲؍۱۷۴۔ سنن کبریٰ بیهقي: ۷؍۷۸۔ نماز میں مکمل خشوع وخضوع اور توجہ ہو تو ایسی نماز یقینا دل کا سرور اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہے۔ لہٰذا نماز میں یہ کیفیت پیدا کرنی چاہیے۔