معجم صغیر للطبرانی - حدیث 271

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ عُمَرَ أَبُو سَعِيدٍ الْخَطَّابِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبَّادٍ الْكَرْمَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى فِي الْمَسْجِدِ رَجُلًا لَا يُتِمُّ رُكُوعَهُ وَلَا سُجُودَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ رَجُلٍ لَا يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ)) لَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ وَالرَّبِيعُ بْنُ أَنَسٍ هَذَا الَّذِي رَوَى عَنْهُ أَبُو جَعْفَرٍ قَدْ رَوَى عَنْهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَلَيْسَ هُوَ الرَّبِيعَ بْنَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، هَذَا خُرَاسَانِيُّ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ يَذْكُرُهُ عَنْ أَبِيهِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 271

نماز كا بيان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (گھر سے) باہر آئے تو دیکھا کہ ایک آدمی مسجد میں رکوع و سجود پورے نہیں کر رہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی آدمی کی نماز اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک وہ رکوع و سجود پورے نہ کرے۔‘‘
تشریح : (۱) صحت نماز کے لیے رکوع اور سجدوں کا اتمام ضروری ہے۔ رکوع اور سجدوں کی عدم درستگی کی وجہ سے نماز قبول نہیں ہوتی۔ (۲) اتمام رکوع کی کیفیت یہ ہے کہ انسان مکمل جھکے، پشت بالکل سیدھی ہو، نہ کمر سے سر اٹھا ہو اور نہ پشت سے جھکا ہو۔ بالکل پشت اور سر کا لیول برابر ہونا چاہیے۔ (۳) باز وتندی کی طرح بالکل سیدھے ہوں ان میں خم اور ٹیڑھاین نہ ہو۔ (۴) رکوع میں اطمینان ہو۔ (۵) اتمام سجدہ کے لیے ضروری ہے کہ سجدہ میں اطمینان وسکون ہو۔ (۶) بازو زمین پر بچھے نہ ہوں اور نہ پہلوؤں کے ساتھ چپکے ہوں۔ (۷) سجدہ میں پشت بلند ہو۔ نیز مردوں اور عورتوں کے سجدہ کی کیفیت میں کوئی فرق نہیں۔
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۴۸۶۳۔ مجمع الزوائد: ۲؍۱۲۱۔ (۱) صحت نماز کے لیے رکوع اور سجدوں کا اتمام ضروری ہے۔ رکوع اور سجدوں کی عدم درستگی کی وجہ سے نماز قبول نہیں ہوتی۔ (۲) اتمام رکوع کی کیفیت یہ ہے کہ انسان مکمل جھکے، پشت بالکل سیدھی ہو، نہ کمر سے سر اٹھا ہو اور نہ پشت سے جھکا ہو۔ بالکل پشت اور سر کا لیول برابر ہونا چاہیے۔ (۳) باز وتندی کی طرح بالکل سیدھے ہوں ان میں خم اور ٹیڑھاین نہ ہو۔ (۴) رکوع میں اطمینان ہو۔ (۵) اتمام سجدہ کے لیے ضروری ہے کہ سجدہ میں اطمینان وسکون ہو۔ (۶) بازو زمین پر بچھے نہ ہوں اور نہ پہلوؤں کے ساتھ چپکے ہوں۔ (۷) سجدہ میں پشت بلند ہو۔ نیز مردوں اور عورتوں کے سجدہ کی کیفیت میں کوئی فرق نہیں۔