كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَفْصٍ الْأَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا مُعْتَمِرٌ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَفْصٍ وَلَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا عَنْ أَبِي يَحْيَى السَّاجِيُّ
ایمان کا بیان
باب
سیّدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جس سے اللہ نے منع کیا ہو اس سے باز رہے۔‘‘
تشریح :
اس حدیث میں کامل مسلمانوں اور اصل مہاجر کے اوصاف بیان ہوئے ہیں کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دیگر مسلمان محفوظ ہوں اور اصل مہاجر وہ ہے جو منہیات کو ترک کردے۔
تخریج :
بخاري ، کتاب الایمان، باب المسلم من سلم المسلمون، رقم : ۱۰۔ سنن نسائي،کتاب الایمان، باب صفة المسلم۔
اس حدیث میں کامل مسلمانوں اور اصل مہاجر کے اوصاف بیان ہوئے ہیں کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دیگر مسلمان محفوظ ہوں اور اصل مہاجر وہ ہے جو منہیات کو ترک کردے۔