معجم صغیر للطبرانی - حدیث 265

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِخْتَانَ الشِّيرَازِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّيَّادُ آبَاذَى الشِّيرَازِيُّ حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((عَلَى كُلِّ سُلَامَى مِنْ بَنِي آدَمَ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ وَيُجْزَى مِنْ ذَلِكَ كُلِّهِ رَكْعَةُ الضُّحَى)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا سَالِمٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 265

نماز كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً بیان کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’بنی آدم کے ہر جوڑ پر صدقہ ہے اور ان سب کی طرف سے چاشت کی دو رکعت کافی ہیں۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں نماز چاشت کی عظیم فضیلت کا بیان ہے اور نماز چاشت دو رکعت ادا کرنا بھی ثابت ہے۔ ( شرح النووي: ۳؍۴۷)
تخریج : صحیح الجامع، رقم : ۴۰۳۵۔ مجمع الزوائد: ۲؍۲۳۷۔ اس حدیث میں نماز چاشت کی عظیم فضیلت کا بیان ہے اور نماز چاشت دو رکعت ادا کرنا بھی ثابت ہے۔ ( شرح النووي: ۳؍۴۷)