معجم صغیر للطبرانی - حدیث 255

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الطَّيَالِسِيُّ عَلَّانُ مَاغَمَّةُ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الدَّبَّاسُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ الْقَسْمَلِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 255

نماز كا بيان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی تو اس نے جمعہ پالیا۔‘‘
تشریح : (۱) جمعہ کی ایک رکعت پانے والا نماز جمعہ کا ثواب پالیتا ہے۔ (۲) لیکن جو شخص امام کے ساتھ نماز جمعہ کی ایک رکعت نہ پائے وہ نماز ظہر پر بنا رکھے۔ کیونکہ وہ جمعہ کو حاصل کرنے والا نہیں بلکہ وہ ظہر کی چار رکعت نماز ادا کرے۔ ( المغني: ۴؍۱۳۵)
تخریج : سنن نسائي، کتاب الجمعة، باب من ادرك رکعة من صلاۃ، رقم : ۱۴۲۵۔ سنن ابن ماجة، کتاب اقامة الصلاة، باب ما جاء فیمن ادرك من الجمعة، رقم : ۱۱۲۱ قال الشیخ الالباني صحیح۔ (۱) جمعہ کی ایک رکعت پانے والا نماز جمعہ کا ثواب پالیتا ہے۔ (۲) لیکن جو شخص امام کے ساتھ نماز جمعہ کی ایک رکعت نہ پائے وہ نماز ظہر پر بنا رکھے۔ کیونکہ وہ جمعہ کو حاصل کرنے والا نہیں بلکہ وہ ظہر کی چار رکعت نماز ادا کرے۔ ( المغني: ۴؍۱۳۵)