كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرٍ النَّحَّاسُ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ((صُرِفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقِبْلَةِ وَهُمْ فِي صَلَاةٍ فَانْحَرَفُوا فِي رُكُوعِهِمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ إِلَّا مُؤَمَّلٌ
نماز كا بيان
باب
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب (پہلے) قبلے سے پھیر کر کعبہ کی طرف کئے گئے تو اس وقت آپ نماز میں تھے تو وہ اپنے رکوع میں ہی سب پھر گئے۔‘‘
تشریح :
یہ تحویل قبلہ والی حدیث ہے۔ چنانچہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تحویل قبلہ کا حکم ہوا اور آپ نے مسلمانوں کو بیت الحرام کی طرف منہ کرکے نماز پڑھائی تو ایک آدمی نے لوگوں کو اطلاع دی جو حالت نماز میں تھے کہ قبلہ تبدیل ہوچکا ہے اس شخص کی تصدیق پر ان نمازیوں نے حالت رکوع ہی میں اپنا رخ تبدیل کرلیا یہ صحابہ کرام کی اطاعت و تسلیم کی شاندار مثال ہے۔
تخریج :
مسلم، کتاب المساجد، باب تحویل القبلة، رقم : ۵۲۵۔ سنن نسائي، کتاب الصلاة باب فرض القبلة، رقم : ۴۸۹۔