معجم صغیر للطبرانی - حدیث 217

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الصَّبَاحِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((تَرَاصُّوا فِي الصُّفُوفِ وَلَا يَتَخَلَّلْكُمُ الشَّيْطَانُ كَأَوْلَادِ الْحَذَفِ)) قِيلَ: وَمَا أَوْلَادُ الْحَذَفِ؟ قَالَ: ((ضَأْنٌ سُودٌ تَكُونُ بِأَرْضِ الْيَمَنِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ إِلَّا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 217

نماز كا بيان باب سیّدنا براء بن عاذب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے۔ ’’صفوں کو ملا کر رکھو تمہارے درمیان شیطان اس طرح داخل ہوتا ہے جس طرح حذف کا بچہ کہا گیا یا رسول اللہ یہ حذف کیا ہوتا ہے؟ فرمایا سیاہ بکری کا بچہ جو یمن کی سرزمین میں ہوتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں اور اس جیسی کئی دیگر احادیث میں صف بندی کے آداب بیان ہوئے ہیں اور یہ تاکید وارد ہوئی ہے کہ صفوں کو خوب اچھے طریقے سے ملانا چاہیے کہ صفوں میں نمازیوں کے درمیان معمولی بھی خلل نہ ہو۔ (۲) صفوں پر خلل کی وجہ سے شیطان دلوں میں پھوٹ ڈالتا اور مسلمانوں کو ایک دوسرے سے متنفر کرتا ہے۔ چنانچہ صف بندی کا اہتمام کرکے اس شیطانی حملے کو پسپا اور آپس میں محبت ویگانگت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الصلاة باب تسویة الصفوف، رقم : ۶۶۷۔ سنن نسائي، کتاب الامامة، باب حث الامام، رقم : ۸۱۵ قال الشیخ الالباني صحیح۔ (۱) اس حدیث میں اور اس جیسی کئی دیگر احادیث میں صف بندی کے آداب بیان ہوئے ہیں اور یہ تاکید وارد ہوئی ہے کہ صفوں کو خوب اچھے طریقے سے ملانا چاہیے کہ صفوں میں نمازیوں کے درمیان معمولی بھی خلل نہ ہو۔ (۲) صفوں پر خلل کی وجہ سے شیطان دلوں میں پھوٹ ڈالتا اور مسلمانوں کو ایک دوسرے سے متنفر کرتا ہے۔ چنانچہ صف بندی کا اہتمام کرکے اس شیطانی حملے کو پسپا اور آپس میں محبت ویگانگت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔