معجم صغیر للطبرانی - حدیث 215

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ مَرْوَانَ الْمَقَدِّيُّ، مِنْ أَهْلِ حِصْنِ مَقْدِيَةَ مِنْ عَمِلِ أَذْرِعَاتٍ مِنْ دِمَشْقَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْكَاهِلِيِّ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ إِلَّا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى وَلَا عَنْهُ إِلَّا سُلَيْمَانُ تَفَرَّدَ بِهِ الْأَسْوَدُ بْنُ مَرْوَانَ وَكَانَ ثِقَةً وَهَكَذَا يَقُولُ ابْنُ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى وَيَقُولُ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 215

نماز كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’امام ذمہ دار ہے اور مؤذن امانت دار ہے اے اللہ اماموں کو ہدایت دے اور مؤذنوں کو معاف کردے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں امام اور مؤذن کی ذمہ داریاں بیان ہوئی ہیں کہ مؤذن امین ہے۔ یعنی وہ نماز کے وقت کا خیال رکھے اور لوگوں کو وقت پر روزہ رکھوائے اور افطار کرائے اور امام کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ طہارت کا مکمل اہتمام کرے اور ارکان نماز میں تعدیل اختیار کرے اور احسن انداز سے نماز نبوی کے مطابق نماز پڑھائے۔ عدم طہارت اور نماز کا سنت نبوی سے اعراض اس کا اثر امام اور مقتدی دونوں کی نماز پر واقع ہوتا ہے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الصلاة، باب ما یجب علی المؤذن، رقم : ۵۱۷ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ترمذي، کتاب الصلاة باب ان الامام ضامن، رقم : ۲۰۷۔ مسند احمد: ۲؍۴۱۹۔ ابن حبان، رقم : ۱۶۷۲۔ (۱) اس حدیث میں امام اور مؤذن کی ذمہ داریاں بیان ہوئی ہیں کہ مؤذن امین ہے۔ یعنی وہ نماز کے وقت کا خیال رکھے اور لوگوں کو وقت پر روزہ رکھوائے اور افطار کرائے اور امام کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ طہارت کا مکمل اہتمام کرے اور ارکان نماز میں تعدیل اختیار کرے اور احسن انداز سے نماز نبوی کے مطابق نماز پڑھائے۔ عدم طہارت اور نماز کا سنت نبوی سے اعراض اس کا اثر امام اور مقتدی دونوں کی نماز پر واقع ہوتا ہے۔