معجم صغیر للطبرانی - حدیث 210

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُمَيْلٍ الْخَلَّالُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْغَاضِرِيُّ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ الْأَسَدِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 210

نماز كا بيان باب سیّدنا علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز کی پہلی رکعت میں جمعے کے دن الم سجدہ پڑھتے تھے اور دوسری رکعت میں ھل اتی علی الانسان پڑھتے تھے۔‘‘
تشریح : جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں سورہ آلم السجدہ اور دوسری رکعت میں سورۃ الدھر کی تلاوت کرنا مسنون ومستحب فعل ہے اور نماز میں سجدہ کی آیت تلاوت کرنا اور سجدہ تلاوت کرنا مکروہ نہیں۔ ( شرح النووي: ۳؍۴۰)
تخریج : بخاري، کتاب الجمعة، باب ما یقرأ فی صلاة الفجر، رقم : ۸۹۱۔ مسلم، کتاب الجمعة،باب ما یقرأ فی یوم الجمعة، رقم : ۸۷۹۔ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں سورہ آلم السجدہ اور دوسری رکعت میں سورۃ الدھر کی تلاوت کرنا مسنون ومستحب فعل ہے اور نماز میں سجدہ کی آیت تلاوت کرنا اور سجدہ تلاوت کرنا مکروہ نہیں۔ ( شرح النووي: ۳؍۴۰)