معجم صغیر للطبرانی - حدیث 209

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ السِّنْدِيِّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((كُلُّ صَلَاةٍ لَا يُقْرَأُ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَارَةَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ تَفَرَّدَ بِهِ الْمُقْرِئُ وَلَمْ نَكْتُبْهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِهِ عَنْهُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 209

نماز كا بيان باب سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ہر وہ نماز جس میں ام القرآن نہ پڑھی جائے تو وہ ناقص ہے۔‘‘
تشریح : (۱) صحت نماز کے لیے سورۃ فاتحہ کی تلاوت شرط ہے اور ایسی نماز ہوتی ہی نہیں جس میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت نہ ہو۔ (۲) خداج اونٹنی کے ناقص الخلقت اور ایام حمل مکمل ہونے سے قبل ضائع ہونے والے بچے کو کہتے ہیں۔ جیسے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ایسے ہی سورۃ فاتحہ کے بغیر پڑھی جانے والی نماز کا حکم ہے۔
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب الاقامة باب القراءة خلف الامام، رقم : ۸۴۰ قال الشیخ الالباني حسن صحیح۔ مجمع الزوائد: ۲؍۱۱۱۔ (۱) صحت نماز کے لیے سورۃ فاتحہ کی تلاوت شرط ہے اور ایسی نماز ہوتی ہی نہیں جس میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت نہ ہو۔ (۲) خداج اونٹنی کے ناقص الخلقت اور ایام حمل مکمل ہونے سے قبل ضائع ہونے والے بچے کو کہتے ہیں۔ جیسے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ایسے ہی سورۃ فاتحہ کے بغیر پڑھی جانے والی نماز کا حکم ہے۔