معجم صغیر للطبرانی - حدیث 208

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَيَانٍ الْجَوْهَرِيُّ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُعْفِيُّ الْكُوفِيُّ ابْنُ أَخِي الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا أَيْقَظَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّيَا كُتِبَا مِنَ الذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 208

نماز كا بيان باب سیّدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی آدمی رات کے وقت اپنے گھر والوں کو جگائے پھر وہ وضو کریں اور وہ دونوں نماز ادا کریں تو وہ دونوں اللہ تعالیٰ کو بہت یاد کرنے والے مردوں اور عورتوں میں لکھے جائیں گے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں میاں بیوی اور آل واولاد کا نماز تہجد کا اہتمام کرنے کی فضیلت کا بیان ہے نماز تہجد کا اہتمام کرنے والا گھرانہ بہ کثرت ذکر کرنے میں شامل ہوجاتا ہے جو مقام رشک اور بیش قیمت انعامات الٰہیہ اور خیر وبرکت کا باعث ہے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الصلاة باب الحث علی قیام اللیل، رقم : ۱۴۵۱ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن نسائي، رقم: ۱۶۱۰۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۱۳۳۵۔ اس حدیث میں میاں بیوی اور آل واولاد کا نماز تہجد کا اہتمام کرنے کی فضیلت کا بیان ہے نماز تہجد کا اہتمام کرنے والا گھرانہ بہ کثرت ذکر کرنے میں شامل ہوجاتا ہے جو مقام رشک اور بیش قیمت انعامات الٰہیہ اور خیر وبرکت کا باعث ہے۔