معجم صغیر للطبرانی - حدیث 204

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَرَجِ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَتَحَرَّ وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ إِلَّا سُفْيَانُ وَلَا عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ وَيَحْيَى بْنُ الضُّرَيْسِ الرَّازَيَّانِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 204

نماز كا بيان باب سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم سے کوئی اپنی نماز میں شک کرے تو وہ یقین کی طرف آنے کی کوشش کرے اور وہ بیٹھے ہوئے ہی سہو کے دو سجدے کرے۔‘‘
تشریح : (۱) نماز میں شک میں مبتلا ہونے کی صورت میں یقینی رکعت پر اعتماد کرنا لازم ہے اور درست تعیین یہ ہے کہ تیسری یا چوتھی رکعت میں شک ہے تو وہ تیسری رکعت پر بنا رکھے۔ پھر آخر میں سہو کے دو سجدے کرلے۔ (۲) امیر صنعانی بیان کرتے ہیں یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز میں شک کرنے والے پر واجب ہے کہ وہ یقین پر بنیاد رکھے اور اس پر سہو کے دو سجدے واجب ہیں جمہور علماء امام مالک، شافعی اور احمد اسی مذہب کے قائل ہیں۔ (سبل السلام: ۳؍۲۱۹) (مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۹۵)
تخریج : تقدم تخریجه: ۹۵۔ (۱) نماز میں شک میں مبتلا ہونے کی صورت میں یقینی رکعت پر اعتماد کرنا لازم ہے اور درست تعیین یہ ہے کہ تیسری یا چوتھی رکعت میں شک ہے تو وہ تیسری رکعت پر بنا رکھے۔ پھر آخر میں سہو کے دو سجدے کرلے۔ (۲) امیر صنعانی بیان کرتے ہیں یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز میں شک کرنے والے پر واجب ہے کہ وہ یقین پر بنیاد رکھے اور اس پر سہو کے دو سجدے واجب ہیں جمہور علماء امام مالک، شافعی اور احمد اسی مذہب کے قائل ہیں۔ (سبل السلام: ۳؍۲۱۹) (مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۹۵)