معجم صغیر للطبرانی - حدیث 199

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ الْحُبَيْرِيُّ الْبَصْرِيُّ أَبُو الْعَبَّاسِ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَسْوَدِ بْنِ الْهَيْثَمِ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنَا فَهْدُ بْنُ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((تَزِيدُ صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ عَلَى صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا فَهْدُ بْنُ حَيَّانَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 199

نماز كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی علیہ السلام نے فرمایا: ’’جماعت کی نماز اکیلے کی نماز سے پچیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔‘‘
تشریح : (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز باجماعت ادا کرنا افضل ہے اور اس کا اجر وثواب تنہا نماز پڑھنے سے پچیس گنا اور بعض روایات کے مطابق ستائیس گنا افضل ہے۔ (۲) گھر پر بلاعذر تنہا نماز ادا کرنا جائز نہیں۔ (۳) اس میں نماز باجماعت کی فضیلت کا بیان ہے یہ مقصود نہیں کہ بلا عذر گھر پر نماز پڑھنے کی رخصت ہے اور جو شخص چاہے گھر پر نماز پڑھ سکتا ہے۔ (۴) عورت کی گھر پر منفرد نماز مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے سے افضل ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الصلاة، باب الصلاة فی مسجد السوق، رقم : ۴۷۷۔ مسلم، کتاب المساجد، باب فضل صلاة الجماعة، رقم : ۶۵۰۔ (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز باجماعت ادا کرنا افضل ہے اور اس کا اجر وثواب تنہا نماز پڑھنے سے پچیس گنا اور بعض روایات کے مطابق ستائیس گنا افضل ہے۔ (۲) گھر پر بلاعذر تنہا نماز ادا کرنا جائز نہیں۔ (۳) اس میں نماز باجماعت کی فضیلت کا بیان ہے یہ مقصود نہیں کہ بلا عذر گھر پر نماز پڑھنے کی رخصت ہے اور جو شخص چاہے گھر پر نماز پڑھ سکتا ہے۔ (۴) عورت کی گھر پر منفرد نماز مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے سے افضل ہے۔