معجم صغیر للطبرانی - حدیث 193

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ أَبُو الصَّقْرِ الضَّرِيرُ التَّمِيمِيُّ الْبَغْدَادِيُّ الْمُؤَدِّبُ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ اللَّاحِقِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْفَجْرَ غَسَلَتْهَا ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الظُّهْرَ غَسَلَتْهَا ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْعَصْرَ غَسَلَتْهَا ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْمَغْرِبَ غَسَلَتْهَا ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْعِشَاءَ غَسَلَتْهَا ثُمَّ تَنَامُونَ فَلَا يُكْتَبُ عَلَيْكُمْ حَتَّى تَسْتَيْقِظُوا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ مَرْفُوعًا إِلَّا اللَّاحِقِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 193

نماز كا بيان باب سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب صبح کی نماز پڑھو گے تو وہ نماز اس جلن کو دھو دے گی پھر تم جل جاؤ گے تو ظہر کی نماز اسے دھو دے گی پھر جل جاؤ گے تو عصر کی نماز اسے دھو دے گی۔ پھر تم جل جاؤ گے، جل جاؤ گے تو مغرب کی نماز اسے دھو دے گی۔ پھر تم جل جاؤ گے تو عشاء کی نماز اسے دھو دے گی پھر تم سوجاؤ گے پھر تم پر کوئی گناہ نہیں لکھا جائے گا۔ یہاں تک کہ تم بیدار ہوجاؤ۔‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا نماز پنجگانہ تمام صغیرہ گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں۔ تاہم کبائر کی معافی کے لیے توبہ شرط ہے۔ (۲) نماز پنجگانہ کے سوا کوئی باقاعدہ نماز فرض نہیں ہے۔
تخریج : صحیح ترغیب وترهيب، رقم : ۳۵۷۔ معجم الاوسط، رقم : ۲۲۲۴۔ مجمع الزوائد: ۱؍۲۹۹۔ (۱) معلوم ہوا نماز پنجگانہ تمام صغیرہ گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں۔ تاہم کبائر کی معافی کے لیے توبہ شرط ہے۔ (۲) نماز پنجگانہ کے سوا کوئی باقاعدہ نماز فرض نہیں ہے۔