معجم صغیر للطبرانی - حدیث 189

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الطَّائِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمرِ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى فَلْيَتَحَرَّ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ ثُمَّ لِيُتِمَّ عَلَى مَا فِي نَفْسِهِ ثُمَّ لِيَسْجُدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ إِلَّا أَبُو يُوسُفَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 189

نماز كا بيان باب سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی تم میں سے شک کرنے لگے اور نہ جان سکے کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے تو اس میں غور و فکر کرے یہاں تک کہ اس کو یقین آجائے پھر جو کچھ اس کے دل میں ہے اس کو پورا کرے اور دو سجدہ سہو کرے۔‘‘
تشریح : (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز میں شک میں مبتلا ہونے والے شخص پر واجب ہے کہ وہ یقین پر بنا رکھے اور اس پر سہو کے دو سجدے واجب ہیں۔ جمہور علماء،مالک، شافعی اور احمد رحمہم اللہ بھی اسی مذہب کے قائل ہیں۔ (سبل السلام) (۲) سہو کے سجدے سلام کے بعد اور قبل از سلام دونوں طرح ثابت ہیں۔ (مزید دیکھئے: فوائد حدیث نمبر ۲۰۶)
تخریج : سنن نسائي، کتاب صفة الصلاة، باب اتمام المصلی، رقم : ۱۲۳۸ قال الشیخ الالباني حسن صحیح۔ (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز میں شک میں مبتلا ہونے والے شخص پر واجب ہے کہ وہ یقین پر بنا رکھے اور اس پر سہو کے دو سجدے واجب ہیں۔ جمہور علماء،مالک، شافعی اور احمد رحمہم اللہ بھی اسی مذہب کے قائل ہیں۔ (سبل السلام) (۲) سہو کے سجدے سلام کے بعد اور قبل از سلام دونوں طرح ثابت ہیں۔ (مزید دیکھئے: فوائد حدیث نمبر ۲۰۶)