معجم صغیر للطبرانی - حدیث 188

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُكْرَمِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ وَنُهِيتُ أَنْ أَكُفَّ شَعَرًا أَوْ ثَوْبًا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِيسَى بْنِ مَاهَانَ أَبِي جَعْفَرٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 188

نماز كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا کہ سات ہڈیوں پر سجدوں کروں اور مجھے منع کیا گیا ہے کہ نماز میں بالوں کو یا کپڑے کو سمیٹوں۔‘‘
تشریح : (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ اعضائے سجدہ سات ہیں : دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، دو پاؤں کے کنارے اور پیشانی+ ناک، دوران سجدہ ان اعضاء کو زمین پر لگانا واجب ہے۔ (۲) سجدہ میں پیشانی پر اکتفا کافی ہے یا ناک اور پیشانی دونوں زمین پر لگانا واجب ہے۔ اس بارے علماء کا اختلاف ہے لیکن راجح بات یہ ہے کہ سجدہ میں ان دونوں اعضاء کا زمین پر ٹکانا واجب ہے۔ عبدالرحمن مبارکپوری بیان کرتے ہیں : میرے نزدیک پیشانی اور ناک پر سجدہ کرنا واجب ہے۔ (تحفة الاحوذي: ۱؍۳۰۳) (۳) دورانِ نماز بالوں کو بل دینا اور کپڑے کا دوہرا کرنا ممنوع ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الاذان، باب السجود علی سبع اعظم، رقم : ۸۱۲۔ مسلم، کتاب الصلاة، باب اعضاء السجود، رقم : ۴۹۰۔ (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ اعضائے سجدہ سات ہیں : دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، دو پاؤں کے کنارے اور پیشانی+ ناک، دوران سجدہ ان اعضاء کو زمین پر لگانا واجب ہے۔ (۲) سجدہ میں پیشانی پر اکتفا کافی ہے یا ناک اور پیشانی دونوں زمین پر لگانا واجب ہے۔ اس بارے علماء کا اختلاف ہے لیکن راجح بات یہ ہے کہ سجدہ میں ان دونوں اعضاء کا زمین پر ٹکانا واجب ہے۔ عبدالرحمن مبارکپوری بیان کرتے ہیں : میرے نزدیک پیشانی اور ناک پر سجدہ کرنا واجب ہے۔ (تحفة الاحوذي: ۱؍۳۰۳) (۳) دورانِ نماز بالوں کو بل دینا اور کپڑے کا دوہرا کرنا ممنوع ہے۔