معجم صغیر للطبرانی - حدیث 187

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَتَّابٍ الْمَرْوَزِيُّ، بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّعْدِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى أَبُو يَحْيَى الْمُعَلِّمُ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيُّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ اَلسَبِيعِي، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ يَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى يَسْجُدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَسْجُدَ مَعَهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ تَفَرَّدَ بِهِ هَاشِمُ بْنُ مَخْلَدٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 187

نماز كا بيان باب سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو سجدہ کی طرف جانے کے لیے ہم میں سے کوئی اپنی پیٹھ کو نہ جھکاتا حتیٰ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں پہنچ جاتے تب ہم سجدہ کرتے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں نماز کے آداب میں سے ایک ادب بیان ہوا ہے کہ ماموم کے لیے سجدہ میں داخل ہونے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ جب امام سجدہ کے لیے زمین پر اپنی پیشانی رکھ دے تب مقتدی سجدہ کے لیے جھکنا شروع کریں۔ البتہ اتنی تاخیر نہ ہو کہ امام مقتدی کے سجدہ میں گرنے سے قبل اٹھ کھڑا ہو۔ (۲) مقتدی کے لیے نماز میں یہ طریقہ مسنون ہے کہ وہ امام سے ارکان کچھ تاخیر سے ادا کرے کہ وہ امام کے کسی رکن میں داخل ہونے کے بعد اور اس سے فارغ ہونے سے قبل وہ رکن شروع کردے۔ (شرح النووي: ۴؍۱۹۱)
تخریج : بخاري، کتاب الاذان، باب متی یسجد من خلف الامام۔ مسلم، کتاب الصلاة، باب متابعة الامام، رقم : ۴۷۴۔ (۱) اس حدیث میں نماز کے آداب میں سے ایک ادب بیان ہوا ہے کہ ماموم کے لیے سجدہ میں داخل ہونے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ جب امام سجدہ کے لیے زمین پر اپنی پیشانی رکھ دے تب مقتدی سجدہ کے لیے جھکنا شروع کریں۔ البتہ اتنی تاخیر نہ ہو کہ امام مقتدی کے سجدہ میں گرنے سے قبل اٹھ کھڑا ہو۔ (۲) مقتدی کے لیے نماز میں یہ طریقہ مسنون ہے کہ وہ امام سے ارکان کچھ تاخیر سے ادا کرے کہ وہ امام کے کسی رکن میں داخل ہونے کے بعد اور اس سے فارغ ہونے سے قبل وہ رکن شروع کردے۔ (شرح النووي: ۴؍۱۹۱)