كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمْدُونَ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَسَدِيُّ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا إِسْرَائِيلُ وَلَا عَنْ إِسْرَائِيلَ إِلَّا الْقَاسِمُ الْجَرْمِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ
نماز كا بيان
باب
سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو جب تک مجھے دیکھ نہ لو اس وقت تک کھڑے نہ ہو۔‘‘
تشریح :
(۱) اس حدیث میں مقتدیوں کو صف بندی کرنے اور نماز باجماعت کے لیے کھڑا ہونے کا وقت بیان کیا گیا ہے کہ مقتدی حضرات امام کو دیکھ کر کھڑے ہوں اور امام کی آمد پر صف بندی کریں۔
(۲) امام کی آمد سے قبل صفوں میں کھڑے ہونا اور کھڑے کھڑے امام کی آمد کا انتظار کرنا مکروہ فعل ہے۔
(۳) مؤذن اقامت شروع کردے تب بھی کھڑے ہونا درست نہیں حتی کہ مقتدی امام کو دیکھ لیں۔
تخریج :
بخاري، کتاب الاذاب، باب متی یقوم الناس اذاء راؤ الامام، رقم : ۶۳۷۔ مسلم، کتاب المساجد، باب متی یقوم الناس للصلاة، رقم : ۶۰۴۔