معجم صغیر للطبرانی - حدیث 173

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ هَارُونُ بْنُ كَامِلٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا أَوْ لِيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا يُونُسُ وَلَمْ يَرْوِ الزُّهْرِيُّ عَنْ عَطَاءٍ غَيْرَ هَذَا

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 173

مساجد كا بيان باب سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے لہسن اور پیاز کھایا وہ ہم سے ہماری مسجد سے دور رہے یا فرمایا اپنے گھر میں بیٹھا رہے۔‘‘
تشریح : (۱) مسجد میں کچا لہسن اور پیاز کھا کر آنا ممنوع ہے۔ کیونکہ ان کی بدبو سے فرشتے اور نمازی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ (۲) کچا پیاز حلال ہے اور پکا ہوا پیاز کھا کر مسجد میں آنے کی رخصت ہے۔ (۳) سگریٹ، حقہ اسی طرح دیگر بدبودار چیزوں کے استعمال کے بعد مسجد میں داخل ہونا ناجائز ہے۔ کیونکہ سگریٹ اور حقہ کی بدبو لہسن سے کہیں زیادہ ہے۔
تخریج : تقدم تخریجه: ۳۷۔ (۱) مسجد میں کچا لہسن اور پیاز کھا کر آنا ممنوع ہے۔ کیونکہ ان کی بدبو سے فرشتے اور نمازی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ (۲) کچا پیاز حلال ہے اور پکا ہوا پیاز کھا کر مسجد میں آنے کی رخصت ہے۔ (۳) سگریٹ، حقہ اسی طرح دیگر بدبودار چیزوں کے استعمال کے بعد مسجد میں داخل ہونا ناجائز ہے۔ کیونکہ سگریٹ اور حقہ کی بدبو لہسن سے کہیں زیادہ ہے۔