كِتَابُ الْمَسَاجِدِ بَابٌ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْفَتْحِ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا بَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ يَعْنِي ابْنَ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي فِي الْجَنَّةِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ إِلَّا مُؤَمَّلٌ
مساجد كا بيان
باب
سیّدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے چڑیا کے گھونسلے کے برابر بھی اللہ کے لیے مسجد بنائی تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔‘‘
تشریح :
اس حدیث میں مساجد کی تعمیر کی فضیلت کا بیان ہے کہ خواہ مسجد چھوٹی ہی ہو اس میں اخلاص و للہیت ہو تو اس کے بدلے مسجد بنانے والے کا گھر جنت میں تعمیر کردیا جاتا ہے۔
تخریج :
مسند احمد: ۱؍۲۴۱۔ صحیح الجامع، رقم : ۶۱۲۸۔ معجم الاوسط، رقم : ۶۱۶۷۔ مجمع الزوائد: ۲؍۷۔
اس حدیث میں مساجد کی تعمیر کی فضیلت کا بیان ہے کہ خواہ مسجد چھوٹی ہی ہو اس میں اخلاص و للہیت ہو تو اس کے بدلے مسجد بنانے والے کا گھر جنت میں تعمیر کردیا جاتا ہے۔